جموں و کشمیر میں انتظامی اصلاحات کے لئے حکومت پہل کررہی ہے :جتیندر سنگھ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍عملہ جات’ عوامی شکایت اور پنشن امور کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے آج عملہ جات’عوامی شکایت اور پنشن محکمہ کے نمائندہ وفد کو سری نگر کا دورہ کرنے اور مرکز کے زیر انتظام بننے والے جموں و کشمیر او رلداخ میں انتظامی اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کہا ہے ۔ اس سے قبل اس محکمہ نے ستمبر اوراس ماہ بھی جموں کشمیر کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران پورے جموں وکشمیر میں ای آفسر نافذ کرنے کے سلسلے میں اور سرکاری دفاتر کی صلاحیت اور افسران کی تربیت کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔ وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق وفد نے اس دورہ میں عوامی شکایت کی سماعت میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے عوامی شکایتوں کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں محکمہ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی معلوما ت حاصل کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا