آئی ٹی بی پی سرحدکی حفاظت کے لئے تیار:دیشوال

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍انڈیا۔تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ڈائرکٹر جنرل سرجیت سنگھ دیشوال نے آج یہاں کہا کہ دستہ کے جوان ہمالیہ اور دیگر برفیلے علاقوں میں صفر سے کم درجہ حرارت میں پوری تیاری کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور دستہ کو جوبھی ذمہ داری سونپی جائے گی وہ اس کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ مسٹر دیشوال نے بدھ کو یہاں سالانہ پریس کانفرنس میں کہاکہ آئی ٹی بی پی کے جوان ہمالیہ اور دیگر برفیلے علاقوں میں صفر سے کم درجہ حرارت میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں اور اسی وجہ سے ملک کی سرحدیں محفو ظ ہیں۔ یہ دستہ خاص طورپر ہمالیائی علاقہ کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے فائم کیا گیا تھا اور دستہ کے ‘ہم ویر’ اس کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ کچھ سرحدی علاقوں میں جہاں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہے وہاں باقاعدہ گشت کے دوران کئی بار دونوں ممالک کے فوجیوں کا آمنا سامنا بھی ہوجاتا ہے لیکن اسے خوشگوار طریقہ سے حل کرلیاجاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دستہ کے حکام اور جوانوں کو چینی زبان سکھائی جارہی ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کو آپسی بات چیت کے ذریعہ حل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان اور چین دونوں بہتر پڑوسی ہے لیکن کسی بھی طرح کے تنازعہ سے نپٹنے کے لئے سیاسی سطح پر ایک مربوط طریقہ کار کارگر طریقہ سے کام کرتا ہے اور اسی کے سبب سرحدی تنازعے زیادہ طول نہیں پکڑپاتے ۔ مسٹر سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں بارڈرآوٹ پوسٹ(بی او پی) کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور ان کی تعداد بڑھ کر 25ہوگئی ہے اور سرحدی علاقوں میں آئی ٹی بی پی کی پہنچ بھی بڑھی ہے ۔ ان بی او پی میں ہر طرح کی بنیادی سہولیات ہیں اور درجہ حرارت بھی 25ڈگری کے آس پاس رکھا جاتا ہے تاکہ جوانوں کو بہتر ماحول دستیاب کرایا جاسکے ۔ حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں ان کی بنیادی سہولیات میں کافی اضافہ کیا ہے اور یہاں ہر طرح کے جدید آلات اور گاڑیاں دستیاب ہیں تاکہ جوانوں کو کسی بھی طرح کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔انہوں نے بتایا کہ دستہ کا نیا سرحدی ہیڈکوارٹر لیہہ میں منتقل کردیا گیا ہے اور یہ 31اکتوبر سے کام کرنا شروع کردے گا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا