آسٹریلیا کے اینڈریو باری بنے راجستھان کے کوچ

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ راجستھان رائلس نے انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے آئندہ سیزن کیلئے آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو باری میک ڈونلڈ کو تین سال کی مدت کے لئے اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے ۔راجستھان نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کوچنگ میں بہترین تجربہ رہا ہے اور وہ لسسٹرشایر، وکٹوریہ اور میلبورن رینیگئیڈ کیلئے کوچنگ کر چکے ہیں۔38 سال کے اینڈریو نے آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی جانب سے چار ٹیسٹ کھیلے ہیں اور شیفیلڈ شیلڈ میں وکٹوریہ کو خطاب تک پہنچایا تھا۔ وکٹوریہ کے باشندہ اینڈریو پھر میلبورن رینیگئیڈ سے جڑے اور اس سال بگ بیش لیگ کا خطاب دلانے میں اہم کردار نبھایا۔اینڈریو سال 2009 سے ہی آئی پی ایل کا حصہ ہیں اور دہلی ڈئیر ڈیولس کے لئے کھیل چکے ہیں۔ اس کے بعد وہ سال 2012-13 میں رائل چیلنجرز بنگلور سے جڑے اور بعد میں اس کے گیند بازی کوچ بھی رہے ۔ اینڈریو نے اپنی نئی ذمہداری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں رائیل پریوار سے جڑ کر بہت خوش ہوں۔ میرے لئے یہ بڑی ذمہ داری اور اعزاز ہے ۔ راجستھان میرے لئے نئی ٹیم ہے اور میں اس کے ساتھ کام کرنے کو لے کر کافی پرجوش ہوں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا