محکمہ برقیات کی جدا سازی

0
0

ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری
سرینگر؍؍محکمہ برقیات کی جدا سازی کے خلاف ملازمین ن ے منگلوار کو بھی اپنی احتجاجی ہڑتال جاری رکھی ،جس دوران مظاہرے بھی کئے گئے جبکہ ملازمین نے اپنا مطالبہ دوہرا یا کہ سرکار محکمہ برقیات سے متعلق لئے گئے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ محکمہ برقیات کی جدا سازی کے خلاف ملازمین نے منگلوار کو اپنی ہڑتال جاری رکھتے ہوئے پی ڈی ڈی کمپلیکس واقع بمنہ سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ملازمین کی ایک خاصی تعداد یہاں جمع ہوئی اور محکمہ کی جدا سازی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ۔جموں وکشمیر پائور ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں ملازمین نے پہلے ہی 4روزہ کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے جس کے تحت ملازمین کی ہڑتال 24اکتوبر تک جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی انجمن نے ریاست گیر سطح پر ایجی ٹیشن جاری رکھنے کا عزم دوہرایا ہے اور یہ کہ دوسرے مرحلے کے تحت 22سے24اکتوبر تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گی جبکہ اس عرصے کے دوران محکمہ کے ملازمین کام چھوڑ ہڑتال پر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ24اکتوبر کو پی ڈی ڈی کمپلیکس جہا نگیر چوک سرینگر میں دھرنا دیا جائیگا اور اسی روز آئندہ سے متعلق لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائیگا ۔یاد رہے کہ ریاستی انتظامیہ نے محکمہ برقیات کی جدا سازی کا فیصلہ لیا ہے جسکے خلاف ملازمین ہڑتال پر ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا