رہبر تعلیم اساتذہ کا منڈی میں تنخواہوں کی واگزاری کو لیکر احتجاج

0
0

دیوالی سے پہلے تنخواہوں کو واگزار نہ کیاتو دربار مو کا استقبال جموں میں احتجاج سے ہوگا – ایم ایم پٹھان
تنخواہوں کی وگزاری کامسئلہ جلد حل کیا جائے : اسحاق خیال
ریاض ملک

منڈی؍؍ رہبر تعلیم اساتذہ فورم نے اپنی بقایاجات تنخواہوں کی وگزاری کو لیکر منڈی میں احتجاج کیا جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے رہبر تعلیم اساتذہ نے شرکت کی جہاں ایک خصوصی میٹنگ کے بعد احتجاج کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہناتھاکہ گزشتہ چندماہ سے رہبر تعلیم اساتذہ کو تنخواہوں کی فراہمی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ سخت پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔ ایک طرف تو یہ اساتذہ منڈی ساتھرہ کے دوردراز علاقوں میں تعینات ہیں جہاں پیدل چل کر اپنی ڈیوٹیاں انجام دیتے ہیں لیکن کئی کئی ماہ تنخواہیں نہ ملنے سے گھر کا خرچہ چلانامشکل ہوجاتاہے۔ اوپر سے بنک لئے گئے قرضے دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے اسحاق خیال نے کہا آج چند مای قبل ریاست کے گورنر نے اساتذہ کے حق میں جو فیصلہ لیاتھا وہ قابل ستائیش تھا۔ لگتاتھاکہ ریاست کے 60000 اساتذہ راحت کی سانس لیں گے مگر تنخواہوں کی واگزاری میں تاخیر اساتذہ کے لئے سخت پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ جس پر گورنر انتظامیہ کو جلد از جلد قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ریاستی تجزیہ کار ایم ایم پٹھان نے کہا اگر دیوالی سے قبل گریڈ دوم اور سوم اساتذہ کی تنخواہوں کو واگزار نہ کیا گیا تو آئندہ دربار موء کا استقبال تمام اساتذہ جموں میں زوردار احتجاج سے کیا جائے گاجبکہ ایسوسیشن کے ضلع صدر حمید نباز کا کہناتھاکہ اج کا احتجاج اساتذہ کو مجبور ہوکر کرناپڑاہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر انتظامیہ نے اساتذہ کے دیرینہ مسائل کو حل کرتے ہوئے انہیں مستقل کیاتھالیکن تنخواہوں کی واگزاری ابھی جوں کی توں ہے۔ سابقہ روایت کے مطابق ہی کئی کئی ماہ کے بعد تنخواہوں کو واگزار کیا جاتاہے۔جس کی وجہ سے اساتذہ کو مجبور ہوکر سڑکوں پر رہاہے۔ انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر کے اساتذہ کی تنخواہوں کو وقت پر واگزار کیا جائے۔ ان کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ وچیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اساتذہ کی تنخواہوں کی واگزاری کو لیکر گورنر انتظامیہ کو جلد مطلع کریں تاکہ ان کی کئی ماہ کی تنخواہ واگزار کی جاسکے ۔اس موقع پر محمد رفیق اسرار احمد حان محمد اسلم ریاض احمد اسلم چوہان علی راٹھور شفع پٹھان مشتاق احمد وغیرہ اساتذہ نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا