سکولی تعلیم محکمہ نے 816  افسروں کی نوکریوں کو باقاعدہ بنایا

0
0

لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍محکمہ سکولی تعلیم نے مختلف کیڈروں اور شعبوں میں  816 افسروں کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کے احکامات صادر کئے ہیں  جن میں جوائنیٹ ڈائریکٹر ، چیف ایجوکیشن افسر ، لیکچرر اور دیگر افسران شامل ہیں ۔یہ احکامات محکمانہ پرموشن کمیٹی جس کی قیادت کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم سریتہ چوہان کر  رہی ہیں نے جاری کئے ہیں ۔ محکمہ نے باٹنی ، کمسٹری ، اکنامکس اور انوائیر منٹل سائینس میں 388 افسران کی سروسز باقاعدہ بنائی گئی ہیں ۔ محکمہ کے مطابق 326  افسروں کی نوکریاں ویجی لینس کلیرنس کے بعد باقاعدہ کی جائیں گی جبکہ 120 اسامیاں مخصوص زمروں کے تحت ریگولرائیزیشن کیلئے مخصوص رکھی گئی ہیں ۔ ایک اور فیصلے میں محکمہ نے 2413 پوسٹ گریجویٹ ماسٹروں اور اساتذہ کو مختلف شعبوں میں انچارج لیکچرار کے طور پر تعینات کیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا