سرینگر کے پلوں کی جاذبیت میں اضافہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ڈی سی سرینگر  

0
0

لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍ سرینگر کے پلوں کی جاذبیت میں اضافہ کرنے اور انہیں مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں تین پلوں کے لائیٹنگ نظام میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ اس پروجیکٹ کے تحت عبداللہ برج پر کام مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ لال منڈی فُٹ برج اور بڈشاہ برج پر کام جاری ہے جسے ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا ۔ یہ جانکاری سرینگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں لائیٹنگ کیلئے 9 پلوں پر دوسرے مرحلے کے تحت کام شروع کیا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا