راجوری میں پولیس کے قومی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام

0
0

پولیس کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا
عمرارشدملک
راجوری : یو مِ پولیس کے قومی دن کے موقع پر ریاست بھر کے ساتھ ساتھ ضلع راجوری کے ضلع پولیس لائن میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ملک بھر خاص طور پر جموں کشمیر پولیس کی قربانیوں اور ان کے بہترین رول کو یاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی ائی جی راجوری پونچھ ویوک گپتا ،ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ،سٹیشن کمانڈر برگیڈیر سوربھ شرما،کمانڈنٹ آئی آر پی محمد رشید بٹ ،ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ،ایڈیشنل ایس پی راجوری لیاقت علی ،ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ جی ایل شرماسمیت ایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی ،ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس آفیسران کے علاوہ فوج و پیراملٹری فورسز کے آفیسران بھی موجود تھے جبکہ سول انتظامیہ کے آفیسران نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔پولیس کے قومی دن میں سول سوسائیٹی ممبران اور سیاسی و سماجی لیڈروں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی راجوری پونچھ ویوک گپتا اور ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے ملک بھر کے پولیس اور نیم پولیس سے تعلق رکھنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور خاص طورپر جموں کشمیر پولیس سے تعلق رکھنے والے شہداء کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا اور جموں کشمیر پولیس کے رول کی سرہنا کرتے ہوئے کہا کہ سماج کی ہر برائی سے پولیس کا سامنا رہتا ہے ایسے میں عوام کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کو تعاون دیں۔ بعدازاں ضلع پولیس لائن میں تقریب کے دوران پولیس کے شہیدیاد گار پر پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا تو وہیں شہید پولیس والوں کے لواحقین سے ایک میٹنگ بھی کی اور کی مشکلات اور شکایات سنی ۔ڈئی ائی جی راجوری پونچھ ویوک گپتا اور ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے تما م شہیدوں کے لواحقین کو آگاہ کہا کہ وہ پولیس پریوار کا حصہ ہیں اور ان کی شکایات کا ازالہ اور انہیں سرکاری اسکیموں کا فائدہ فراہم کرنا جموں کشمیر پولیس کی ہمیشہ ترجیح رہے گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا