وزیر اعظم مودی کی ووٹروں سے کثیر تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل

0
0

ئی دہلی، 21 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں پیر کو اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہونے پر وہاں کے رائے دہندگان سے کثیر تعداد میں ووٹ دیکر جمہوریت کے تہوار میں شریک ہونے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا’’ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے آج ووٹنگ کا دن ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں میں ضمنی انتخاب کے لئے بھی پولنگ ہو رہے ہیں۔ تمام رائے دہندگان سے میری درخواست ہے کہ وہ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور جمہوریت کے اس تہوار میں شریک ہوں۔ مجھے امید ہے کہ نوجوان رائے دہندگان کثیر تعداد میں ووٹ دیں گے‘‘۔
مہاراشٹر میں 288 اور ہریانہ میں 90 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہو گئی، اس کے ساتھ ہی بہار اور مہاراشٹر کی ایک ایک لوک سبھا اور 15 ریاستوں میں اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لئے بھی پولنگ شروع ہو گئی۔یہ پولنگ شام کے چھ بجے تک ہوگی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا