0
0

آرٹیکل 370 کو ہٹانے سے نچلی سطح کی جمہوریت مضبوط ہوئی: شاہ
اس تبدیلی کے فیصلے نے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر پیر کو کہا کہ اس سے جموں و کشمیر اور لداخ میں نچلی سطح پر جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔ مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آرٹیکل 370 اور 35اے کی تاریخی منسوخی کے پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس تبدیلی کے فیصلے نے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور جموں و کشمیر اور لداخ میں نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’خطے کے نوجوانوں نے سماجی و اقتصادی ترقی اور ثقافتی احیاء کو آگے بڑھایا ہے، جس سے امن اور جامع ترقی کو فروغ دینے کی مودی حکومت کی کوششوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔‘‘انہوں نے کہاکہ ’’ہم اس تاریخی فیصلے کے لیے مودی جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خطے کی امنگوں اور تبدیلی کی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ آج کے دن یعنی پانچ سال قبل مودی حکومت نے جموں و کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا