ریلائنس دو مقام چڑھ کر فارچیون گلوبل 500فہرست میں 86ویں نمبر پر

0
0

ریلائنس انڈسٹریز نے پچھلے تین برسوں میں اس فہرست میں 69 مقامات کی چھلانگ لگائی ہے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍فارچیون گلوبل 500 کی فہرست میں ریلائنس 2 مقام چڑھ کر 86 ویں مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ریلائنس انڈسٹریز نے پچھلے تین سالوں میں اس فہرست میں 69 مقامات کی چھلانگ لگائی ہے۔ سال 2021 میں ریلائنس 155 ویں نمبر پر تھی فار چیون گلوبل 500 فہرست میں ہندوستانی کمپنیوں میں ریلائنس انڈسٹریز سرفہرست ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز نے اس فارچیون گلوبل لسٹ میں مسلسل 21 سالوں سے اپنا مقام برقرار رکھا ہے۔ کوئی بھی ہندوستانی کمپنی اتنی دیر تک اس فہرست میں نہیں رہ سکی۔
فارچیون کے مطابق، ریلائنس کی آمدنی108877 ملین ڈالرریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کا منافع 1.3 فیصد بڑھ کر 8,412 ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا اور تقریباً 3.5 لاکھ ملازمین نے ریلائنس کو اپنی خدمات فراہم کیں۔ والمارٹ، ایمیزون اور اسٹیٹ گرڈ فارچیون گلوبل 500 کی فہرست میں پہلے تین مقامات پر ہیں۔ اس کے علاوہ ایپل، ٹویوٹا موٹرز، الفابیٹ، سام سنگ اور میٹا پلیٹ فارم جیسی کچھ بڑی کمپنیاں بھی پہلے 100 میں شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا