ترکی کے شام میں حملہ پر عراق کا اظہار تشویش

0
0

بغداد؍؍عراق کے وزیر دفاع نجاح الشامی نے شمالی شام میں ترکی کی جانب سے کئے جا رہے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر الشامی طرف سے یہ تبصرہ ترکی کے سفیر فتح یلدذ اور ان کے ساتھ آئے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اس علاقے میں ہونے والے کئی اہم فوجی مسائل اور شام میں ترکی کے حملے پر بات چیت کی گئی ۔مسٹر الشامی نے عراق میں دراندازی کرنے کے لئے دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کئے جا سکنے والے راستوں کو بند کرنے کے لئے تمام مناسب واحتیاطی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ الشامي کا یہ بیان دراصل ترکی کی جانب سے شمالی شام میں کردش شدت پسندوں پر کئے جا رہے حملے کو لے کر آیا ہے ۔ شام میں ترکی کی اس کارروائی کی چہارجانب تنقید کی جا رہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا