با با غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں ’’ اظہار ِہُنر‘‘پروگرام خوش اُسلوبی سے اختتام پذیر

0
0

لازوال ڈیسک

راجوری؍؍باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں آج اسکول آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے زیر اہتمام دوروزہ ’’اظہار ہُنر‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات نے بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا اور اپنے اپنے ہُنرکا اظہار مختلف صورتوں میں کیا ۔جس میں جسمانی ورزش،مصوری،ڈراما،اداکاری،تقریر،ماڈل سازی کے علاوہ گیت سنگیت جیسی ثقافتی سرگرمیاں شامل تھیں ۔یونیورسٹی میں یہ پروگرام ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کیا گیا تاکہ نئے اور پرانے طلبہ وطالبات میں معزز واہم شخصیات اور اپنے اساتذہ کے سامنے نہ صرف اپنے اندر چھپے ہُنر کے اظہار کا موقع ملے بلکہ اُن میں جھجھک بھی دُور ہو ۔اس پروگرام میںیونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب پروفیسرجاوید مسرت اور اُن کی اہلیہ محترمہ مہمانان ِخصوصی کے طور پر موجود تھے ۔اُن کے علاوہ جناب پروفیسر جی ایم ملک ڈین آف اسٹوڈینٹس ،اسکول آف انجینئر نگ اینڈ ٹکنالوجی کے پرنسپل جناب اصغر غازی ،شعبۂ عربی ،اُردو اور اسلامک اسٹڈیز کے صدر جناب ڈاکٹر شمس کمال انجم ،ڈاکٹر مشتاق احمد وانی اسسٹنٹ پروفیسر اُردو کے علاوہ تمام شعبہ جات کے اساتذہ ،انتظامیہ کے ملازمین ،طلبہ وطالبات کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کرکے اس پروگرام کو کا میاب بنایا ۔جناب وشال پہاڑی نے اس پروگرام میں انسان کی زندگی میں صفائی کی اہمیت اور بیٹی پڑھاو ،بیٹی بچاؤ سے متعلق ڈرامے پیش کر کے سامعین وناظرین سے داد حاصل کی ۔پروفیسر جاوید مسرت صاحب نے اس پروگرام سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ میں ذاتی طور پر اس پروگرام میں پیش کی گئی اُن تما م ہُنر مندانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوا کہ جو طلبہ وطالبات نے یہاں پیش کیں ۔اُنھوں نے یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلبہ وطالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے فرمایا کہ باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات جہاں اخلاقی وروحانی قدروں کے حامل ہیں تو وہیں اُن میں ہنرمندانہ صلاحیتوں کی کمی نہیں ۔اس پروگرام کے منتظم اور رابطہ کار جناب راکیش سنگھ سمبیال نے بڑی دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار نبھایا ۔آخر پر جناب پروفیسر جاوید مسرت اور اُن کی اہلیہ محترمہ کے ہاتھوں طلبہ اور اساتذہ کو انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا