2014کے سیلاب کی یادیں بھی ختم ہوگئیں لیکن اڑائی کا پل از سر نو تعمیر نہ ہوسکا!

0
45

پل چار سالوں سے یہاں کے مکینوں کے لئے موت کا کنواں بنا ہوا ہے :الحاج ممتاز حسین
ظہیر عباس / حیدر بانڈے
منڈی//2014 میں آئے شدید سیلاب نے اڑائی ملکاں کو منڈی سے جوڑنے والا جھولہ پل اپنی زد میں لیتے ہوئے بالکل گرنے کے قریب لاکھڑا کر دیا جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے – اسی سلسلہ میں الحاج ممتاز حسین ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں سیلاب کی وجہ سے اس پل کو بیحد نقصان پہنچا اور تب سے لیکر آج تک یہاں نہ اس پل کو دیکھنے محکمہ کا کوئی فرد آیا نہ عوام کی ان مشکلات سے کوئی آگاہی حاصل کرنے آیا – انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کئی بار انتظامیہ کو اس بارے میں مطلع کیا گیا اور اس سلسلہ میں پی ڈبلیو ڈی کے AEE نے بھی کئی بار اس کو دیکھنے اور مرمت کرنے کا وعدہ کیا لیکن سب بے کار ثابت ہوئے – انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا یہ واحد اڑائی میں پل ہے جو گزشتہ 4 سالوں سے یہاں کے مکینوں کے لئے موت کا کنواں بنا ہوا ہے کیوں کہ یہاں سے گزرتے کئی افراد گر کر زخمی ہوئے ہیں لیکن افسوس کہ کسی کو یہاں آنے کی زحمت گوارا نہ ہوئی اور اس کی طرف نہ انتظامیہ اور نہ ہی کوئی عوامی نمائندہ دھیان دے رہا ہے – انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس پل کی کی حالتِ زار کو دیکھتے ہوئے اس کو ازسر نو تعمیر کرنے کے لئے اپنا رول ادا کریں تاکہ اڑائی ملکاں کے لوگوں کی پریشانی حل ہو جائے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا