شملہ، //ہماچل پردیش میں واقع الٹرا ٹیک سیمنٹ لمیٹڈ کے مربوط مینوفیکچرنگ یونٹ باگا سیمنٹ ورکس نے قریبی 15 گاؤں میں رہنے والی 200 خواتین کے لیے ایک کامیاب اور منافع بخش چھوٹے پیمانے کی صنعت قائم کرنے میں مدد کی ہے۔ یہ تمام گاؤں پہاڑی علاقوں میں واقع ہیں اور یہاں رہنے والی خواتین کو اپنی زرعی اور ڈیری مصنوعات فروخت کرنے کے لیے بازاروں تک آسان رسائی نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں اپنی مصنوعات انتہائی کم قیمت پر فروخت کرنی پڑتی ہیں۔
باگا سیمنٹ ورکس کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ٹیم نے اس مسئلے کی نشاندہی کی اور اس کا حل تلاش کیا۔ یونٹ کی ٹیم نے قریبی خواتین اور ان کی برادریوں کے ساتھ بات چیت کی اور خواتین کو طویل مدتی ذریعہ معاش فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ ایک چھوٹے پیمانے کی صنعت قائم کرنے میں ان کی مدد کی۔
سال 2020 میں اس یونٹ کی ٹیم نے قریبی دیہاتوں کی 200 خواتین کے ساتھ ایک چھوٹے پیمانے کی صنعت کا آغاز کیا۔ اس چھوٹے پیمانے کی صنعت کو چار بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جو کہ اردگرد کے وسائل اور وہاں کی ضروریات کی بنیاد پر تھے۔ ٹیم نے تمام خواتین کو اپنی چھوٹی گاؤں کاٹیج انڈسٹریز چلانے کی تربیت دی اور انہیں اپنا کاروبار چلانے کے لیے خود انحصار بنایا۔ اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ٹیم نے خواتین کو ضرورت کے وسائل فراہم کرکے ان کی مدد بھی کی۔ اس کے علاوہ ٹیم نے خواتین کے گروپ کو خود کفیل بنانے کے لیے اپنی طرف سے بہت سی کوششیں کیں، تاکہ وہ اپنی انڈسٹری چلا سکیں۔
ڈٹرجنٹ مصنوعات، دودھ کی سپلائی چین، دودھ کی دیگر مصنوعات اور ہلدی کی پیداوار کو الٹرا ٹیک نے آدتیہ برلا سینٹر فار کمیونٹی انیشیٹوز اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام اور محترمہ راجشری برلا کی سربراہی میں کیا گیا ہے۔ الٹرا ٹیک کا سی ایس آر بنیادی طور پر تعلیم، صحت، پائیدار معاش، کمیونٹی انفراسٹرکچر اور سماجی مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس ذریعے سے الٹرا ٹیک ملک بھر کی 16 ریاستوں کے 500 گاؤں میں سے 1.6 لاکھ لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔