اسرائیلی مظالم : عالمی برادری دہرا معیار ختم کرے: فلسطین

0
0

غزہ،//فلسطینی وزیر صحت نے غزہ جنگ پر خاموشی کے حوالے سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہرے معیار کو ختم کرے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی وزیر صحت مائی الکائیلہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی حیران کن ہے جو اسرائیل کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

فلسطینی وزیر صحت نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ میں قتل عام کو اسپتالوں تک پھیلا دیا ہے، قابض اسرائیل سے عالمی قوانین کی پاسداری کرانے میں دنیا ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر اسرائیل کیخلاف کارروائی کی جائے، عالمی برادری کو اسرائیل سے متعلق دہرا معیارختم کرنا چاہیے۔

مائی الکائیلہ نے کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر اسپتالوں اور ایمبولنسز پر حملے کررہا ہے، اسرائیل جان بوجھ کر ڈاکٹرز اور طبی عملے کو نشانہ بنارہا ہے۔الکائلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جن ممالک کو بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے وہ ایسا کرنے میں اپنے فرض میں ناکام رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون کی ان صریح خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے، انہوں نے مدد اور مذمت کے حوالے سے دوہرے معیار اور انتخابی پالیسی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر صحت نے کہا کہ میڈیکل اور ایمبولینس ٹیموں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے تمام قوانین کی اسرائیلی قبضے کی طرف سے خلاف ورزی کی گئی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ان ٹیموں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے اور ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کو مارنے کے ارادے سے حملہ کیا جاتا ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا