بے گناہ زندگیوں کےساتھ ہو رہا ہے کھلواڑ،کوئی پوچھ تاچھ کرنے والا نہیں !
آرجے بشیر
ریاسی ضلع ریاسی کی تحصیل ارناس میں اور لوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر نگاہ رکھنے والا کوئی نہیں ہے اور بے لگام ڈرائیور بے گناہ زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرتے نظر آرہے ہیں ۔واضح رہے تحصیل ارناس کے کیٹی گاو¿ں میں اور لودنگ کا سلسلہ عروج پر ہے جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کھلے عام نظر آرہی ہے ۔عوامی حلقوں کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ان بے لگام ڈرائیوروں پر لگام کسی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک انتظامیہ سڑکوں پر مہینے کی آخری تاریخوں میں نظر آتے ہیںجس سے خوب واضح ہو جاتا ہے کہ کس قدر نظام میں بہتری آسکتی ہے ۔اسلئے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ ضلع ریاسی میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے ضلع انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں۔