قوانین صرف غرباءکیلئے ہی بنے ہیں:اشتیاق دیو

0
0

ڈوڈہ،پل ڈوڈہ چھ کلو میٹر علاقہ میں ناجائز تجاوزات کا سلسلہ جاری!
لازوال ڈیسک
ڈوڈہموسم برسات اپنے آب و تاب سے جا ری ہے ۔ایک جانب انتظامی سطح موسمی صورتحال سے پیدہ شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے اپنے جائے جا رہے ہیں اور دوسری جانب ضلع انتظامیہ ڈوڈہ اس دوران بھی خواب غفلت میں ہے۔ اسی سلسلہ میں سماجی کارکن اشتیاق احمد دیو نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی نظروں کے سامنے ماحول کو خراب کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے ضلع ہیڈکوارٹر ڈوڈہ سے پل ڈوڈہ کی جانب سے جڑنے والا چھ کلومیٹر راستے پر جنگلات کی زمین اور نالوں کو ناجائز قبضہ کا سلسلہ جا ری ہے ۔وہیں جنگلات کی زمین پر ناجائز قبضہ کے پیش نظر انتظامی سطح پر قوانین بھی موجو دہیں۔اسی سلسلہ میں اشتیاق دیو نے کہا کہ اس معاملہ میں حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور جو سنجیدگی ہونا چاہئے وہ کہیں نظر نہیں آتی اوراگر کوئی شکایت کرے بھی تو اسکو جواب ملنے تک تھکا دیتے ہیں اور وہ بے بس ہو جاتا ہے ۔موصوف نے مزید کہا کہ قوانین صرف و صرف غرباءکیلئے ہیں یا پھر ان لوگوں کیلئے جو سیاسی بنیادوں پر قوانین کی پاسداری نہیں کرتے ۔موصوف نے مزید کہا کہ لوگ عمارتیں تعمیر کرنے کیلئے پہاڑیوں کو بھی میدانوں میں تبدیل کر رہے ہیںاور اس کیلئے یا وہ انتظامی سطح پر اجازت لیکر کرتے ہیں یا پھر من مانی کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا