ایچ ڈی او سرنکوٹ نے زون سرنکوٹ کے سرپنچوں کا تعارفی اجلاس طلب کیا

0
0

 

محکمہ با غبانی کی جانب سے کسانوں کو ملنے والی سہولیات کی دی جانکاری
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// ایچ ڈی او سرنکوٹ کلجیت کور کی جانب سے زون سرنکوٹ کے سرپنچوں کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں موصوفہ نے محکمہ با غبانی کی جانب سے کسانوں کو ملنے والی سہولیات ساتھ ہی مرکزی اور ریاستی سطح پر چلائی جانے والی سکیموں کے بارے مفصل جانکاری فراہم کروائیں انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی تقدیر بدلنے کے کسانوں کا محکمہ باغبانی کے ساتھ تال میل نہایت ضروری ہے ہے انہوں نے کہا کہ سرنکوٹ کی آب و ہوا اور ذرخیز مٹی سیب ناشپاتی قربانی اخروٹ پلمپ اور دیگر میوہ جات پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن اس سب کے لئے کیسانوں کو تھوڑی اور محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ خاص کر پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو محکمہ باغبانی کی جانب راغب ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ سرنکوٹ کے کیسان اکثر مکی کی کاشت کرتے ہیں اس کے برعکس اگر میوہ جات کی باغبانی کی طرف راغب ہو تو ذرائع آمدن میں پچاس گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہونے کی سو فیصد روشن امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں تمام کیسان باغبانی سے جڑ چکے ہیں ان کی معیشت ہم سے ہزار گناہ بہتر ہے انہوں نے کہا کہ اگر کیسان کوشش کریں اور باغبانی سے جڑے کیسانوں کی تقدیر بدل سکتی ہے اس میں محکمہ باغبانی اپنا سو فیصد تعاون دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں لوگ سیب کا درخت لگاتے تو ہیں لیکن اس پر دعائیں چھڑکنا اس کو کھاد دینا یا موسم سرما میں اس کی شاخ تراشی کرنا یہاں کا رواج ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جدید طریقہ کار کو اپنانے کی ضرورت ہے اور میں کوشش کروں گی کہ ہر پنچایت میں جاکر عوام سے روبرو ہو تاکہ عوام کو محکمہ باغبانی کی جانب راغب کیا جاسکے کے اس موقع پر سرپہنچ حضرات نے پرزور مطالبہ کیا کہ سرنکوٹ میں چونکہ پلمپ بے تحاشہ پیدا ہوتا ہے جو فروٹ منڈی یا کولڈ سٹور کی عدم دستیابی کو لے کر خراب ہو جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کولڈ سٹور کے لیے موجودہ حکومت کو رجوع کیا جائے تاکہ عوام کے پاس پھل سال بھر محفوظ رہ سکیں اور بہتر منافع دے سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا