سرنکوٹ : ہائی اسکول بچیاں والی کے طلبہ نے اسکول میں اساتذہ کی کمی کو لیکر کیا احتجاج

0
0

ایس ڈی ایم اور چیف ایجوکیشن آفیسر نے موقع پر پہنچ کر مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی
افتخار جعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ//بدھ کے روز میدانہ کے مقام پر ہائی اسکول بچیاں والی کے طلاب نے جموں پونچھ نیشنل ہائی وے کو بند کیا اور اسکول میں اساتذہ کی کمی کو لیکر پر امن احتجاج کیا۔اس موقعہ پر تقریباً دو گھنٹے تک ٹریفک کی آمد و رفت بند رہی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقعہ پر اسکولی طلاب نے ذرائع ابلاغ نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں تقریباً تین سو طلاب زیر تعلیم ہیں جن کے لئے فقط نو اساتذہ تعینات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نویں کلاس میں ستر طلاب ہیں لیکن اساتذہ کی کمی کی وجہ سے ایک ہی سکیشن ہے جس میں بچوں کی تعداد ذیادہ ہے اور اس سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔متعلقہ گاو¿ں کے سرپنچ نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اساتذہ کے بچے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں لیکن غریب عوام کے بچے سرکاری اسکولوں میں ہیں جہاں اساتذہ کی کمی ہے اور ان کی پوری کلاسیں نہیں ہو پاتی جس سے بچوں کا مستقبل تاریکی میں ڈوب رہا ہے۔اس دوران ایس ڈی ایم سرنکوٹ ؛ چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ موقعہ پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ بچوں کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا جس کے بعد بچوں نے احتجاج کو ختم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا