وارڈ میں بہنے والے نالے کا باریک بینی سے جائزہ لیا
افتخار جعفری
سرنکوٹ// پیر کے روز صدر میونسپل کمیٹی سرنکوٹ نے وارڈ نمبر سات کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے وارڈ میں بہنے والے نالے کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔انہوں نے ذرائع ابلاغ نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر گیارہ سے بہنے والے نالے میں ناقص نکاسی نظام ہے جس کی وجہ سے برسات کے موسم میں پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگ اس نالے میں کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں جسکی وجہ سے پانی کا نکاس بند ہو جاتا ہے۔انہوں نے مقامی لوگوں سے تعاون کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ نالے میں کوڑا کرٹ پھینکنے سے گریز کریں۔انہوں نے وارڈ گیارہ میں کوڑا دان نصب کرنے کی یقین دہانی بھی کی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی سرنکوٹ قصبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے بہتر اقدامات کرنے کے لئے کوشاں رہے گی۔