کہااس بے بنیاد تقریر نے دیگر طبقہ کے لوگوں میں نفرت پیدا کی
لازوال ڈیسک
جموں//عوامی اتحاد پارٹی کے سنیئر لیڈر اور سابقہ ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف دئے گئے توہین آمیز بیان پر جہاں مختلف پارٹیوں کے لیڈران کی طرف سے سوال اُٹھائے جا رہے ہیں ، وہیں اس سلسلہ کو لیکر مسلم اتحاد فرنٹ کے صدر امجد ملک نے بھی انجینئر کے اس بیان کی سخت مذمت کی ، انہوںنے انجینئر کی بیان کو شرمناک قرار دیا کہ جس میں انہوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کو مسلم طبقہ کا قاتل اور بلاتکاری کہا ، اور انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارا سر شرم اور دکھ سے جھک گیا ہے ، ان کے بیان نے جموں کے امن پسند مسلم طبقہ کو شرمناک کر دیا ۔ انہوں نے مزید کیا کہ ان کے اس بے بنیاد تقریر نے دیگر طبقہ کے لوگوں میں نفرت پیدا کی ہے ۔جاری پریس بیان میں ملک نے ان کے الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم اتحاد فرنٹ کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے پر یقین رکھنے والا فرنٹ قرار دیا ، جو اس قسم کے نفرت انگیز بیانوں کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔