غلام نبی آزاد کی صدارت میں کانگریس پارٹی کی اہم میٹنگ منعقد

0
0

ریاستی عوام کو درپیش مشکلات پر لیڈران نے کیا تشویش کا اظہار
لازوال ڈیسک

سرینگرکانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی کی صدارت میں پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈران نے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ صوبہ کشمیر میں پارٹی کی کارکردگی پر سیر حاصل گفتگو کی۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی صدارت میں پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی لیڈران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شرکا نے ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ صوبہ کشمیر میں پارٹی کارکردگی کا سیر حاصل جائزہ لیا۔پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے جہاں ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی کارکردگی پر گفتگو کی وہیں انہوں نے پارٹی میں موجود لیڈران سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے کمر کس لینے پر زور دیا۔اس موقعے پر پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا۔ انہوں نے پارٹی لیڈران اور ورکروں پر زور دیا کہ وہ متعلقہ علاقوں میں پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط اور مستحکم کرنے کےلئے اپنا ذمہ دارانہ رول ادا کریں۔میٹنگ کے دوران دونوں لیڈران نے ریاست کے تینوں خطوں میں رہائش پذیر عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ لیڈران نے بتایا کہ عوامی حکومت کی عدم موجودگی کے نتیجے میں ریاستی عوام مایوسی اور قنوطیت کی شکار ہوچکی ہے۔اس دوران کئی اہم عوامی اُمور بھی زیر بحث لائے گئے۔غلام نبی آزاد نے شرکا پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات اور روابط کو یقینی بنانے کےلئے متعلقہ علاقوں میں عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں اور انہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک اور ریاست میں رہائش پذیر آبادی کی فلاح و بہبود کےلئے انتہائی فکر مند ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم عوامی معاملات کے تصفیہ کےلئے پارلیمنٹ کے اند راور باہر بھی اپنا منصبی کردار ادا کرتے رہیں۔غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ کانگریس ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملکی عوام کو اتحاد کی لڑی میں پروسکتی ہے۔ پارٹی کے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ ملک میں تقسیمی اور فرقہ پرستی پر مبنی سیاست کرنے والوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاسکتی ہے۔میٹنگ کے دوران غلام نبی آزاد کا کہنا تھا کہ کانگریس پارٹی اس بات کےلئے وعدہ بند ہے کہ وہ ملک کی سیکولر روایات، اتحاد اور بھائی چارے کے ماحول کو برقرار رکھے گی ساتھ ہی فرقہ پرست عناصر کی کارستانیوں کو پردہ چاک کرتی رہےگی جو ملکی عوام کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔میٹنگ کے دوران اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ پارٹی ریاست بھر میں عوامی رابطہ مہم کو جلد ہی شروع کرےگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا