جموں و کشمیر میں 10ہزار اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی

0
0

’انسداد عسکریت پسندی گرڈ‘کومضبوط بنانااورامن وامان برقرار رکھناہے:مرکز
یواین آئی

نئی دہلیمرکز نے جموں و کشمیر میں یوم آزادی سے قبل سیکیورٹی انتظامات کو پختہ کرنے اور جنگجویانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے وہاں دس ہزار اضافی مرکزی پولیس دستوں کی تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اقدام قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے دو روزہ جموں وکشمیر کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کے سنٹرل پولیس فورس کو جاری حکم میں ، ریاست میں نیم فوجی دستوں کی 100کمپنیاں تعینات کرنے کو کہا گیا ہے ۔ ان میں سے 50 کمپنیاں سنٹرل ریزرو پولیس فورس ، 30 سشتر سیما بل (ایس ایس بی) اور دس دس بارڈر سیکیورٹی فورس اور انڈو تبت بارڈر پولیس کی ہوں گی۔وزارت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں‘ انسداد عسکریت پسندی گرڈ’ کو مضبوط بنانے اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اضافی فورسز تعینات کی جارہی ہے ۔ دریں اثنا ، ریاستی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مرکز سے اضافی سکیورٹی فورسز کا مطالبہ پہلے ہی کیا جاچکا تھا اور اس کے لئے ملک کے الگ الگ حصوں جوانوں کو وادی میں بھیجا جارہا ہے ۔گذشتہ جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے تناظر میں ، حال ہی میں ریاست میں لگ بھگ 40 ہزار اضافی سکیورٹی فورسز کو تعینات کی گئی تھی۔ اپریل اور مئی میں ہوے والے عام انتخابات سے قبل ہی ، ریاست میں نیم فوجی دستوں کی 100 کمپنیاں تعینات کی گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا