زون درابشالہ میں اساتذہ کی غیر حاضری کا چلن جاری؛پرائمری اسکول ہورہ، زون درابشالہ دن دہائے مقفل پایا گیا
محمد اشفاق
کشتواڑ//ایک طرف جہاں انتظامیہ اسکولوں میں اساتذہ کی بلا جوز غیر حاضریوں پہ روک لگانے کے لیے اور اساتذہ کی عدم توجہی پہ شکنجہ کسنے کے لیے تن من دھن سے کوشاں ہے۔وہیں کچھ اساتذہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ٹھیک اسی قسم کی صورتحال آج گورنمنٹ پرائمری اسکول ہورہ زون درابشالہ میں پیش آئی جب گرمائی تعتیلات ختم ہوتے ہوئے بھی چھٹی جیسا ماحول دیکھنے کو ملا۔نمائندہ لازوال کو ملی اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول ہورہ میں بچوں کے ششماہی امتحانات چل رہے ہیں اور اس سلسے میں ڈیوٹی پہ تعینات کیے گئے استاد انتہائی غیر ذمہ دارانہ طور ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا۔اس بات کی اطلاع ملتے ہی مزکورہ وارڈ پنچ نے اسکول جا کر صورت حال کا جائزہ لیا اور بچوں کو اسکول کے باہر کھیلتے ہوئے پایا۔ارشاد احمد نے نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی بے جا ہٹ دھرمیوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا کیوں کہ اس کی وجہ سے غریب عام کے بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلح انتظامیہ سے اس سلسلے میں فوری کاروائی کی مانگ کی ۔اس گاﺅں کے دوسرے وارڈ، کے پنچ محمد آصف نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے بار قد آدم گھاس اگی ہوئی اور آج کل اس گھاس میں انتہائی زہیرلے قسم کے حشرات الارض موجود ہوتے ہیں جو بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔اس سلسلے میں جب ذیڈ ای او درابشالہ دیس راج اے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے فوری کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔