کشمیری عازمین کو سہولیات کا فقدان

0
0

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اظہارِ برہمی، مرکزی وزیرِ حج کیساتھ معاملہ اُٹھایا
لازوال ڈیسک

سرینگرنیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مکہ میں عازمین حج کو درپیش مشکلات پر تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حج کمیٹی اور مرکزی حج وزارت پر زور دیا ہے کہ عازمین کرام کو ہر سطح پر راحت پہنچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جائیں۔ریاست سے حج کا فریضہ انجام دینے کیلئے گئے حجاج کرام نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ ٹیلی فو ن پر رابطہ کرکے غیر معقول قیام و طعاوم کے انتظامات اور دیگر سہولیات کے فقدان کے بارے میں آگہی دلائی۔ حجاج کرام نے بتایا کہ ایک ہی کمرے میں 8حجاج کو رکھا گیا ہے، حجاج کو ایسے کمروں میں رکھا گیا ہے جہاں دروازے اور کھڑیاں بوسیدہ حالت میں ہیں ، فین ناکارہ ہیں اور باتھ روموں کی حالت بھی ناگفتہ بہہ ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ سہولیات کا فقدان ہے جبکہ خدام کا کہیں اتہ پتہ نہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی وزیر حج و اقاف مختار عباس نقوی کیساتھ دو بار رابطہ کرکے معاملہ اُٹھایا اور اُن پر زور دیا کہ جموں وکشمیر کے عازمین حج کو درپیش مسائل و مشکلات سے راحت دلانے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں۔ مرکزی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ریاست کے عازمین حج کے مشکلات دور کرنے کیلئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاستی اور مرکزی حج کمیٹی کے حکام پر بھی زور دیا کی عازمین کی سہولیت کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے اور اپنے عملے کو بھی متحرک کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا