اکرم ملک
بھلیسہ // شاہین ٹرسٹ نے جمعہ کے روز بھلیسہ پینگل کی ایک ہندو گھرانے سے تعلق رکھنے والی یتیم بچی کی شادی کے لئے انتظامات کئے ہیں۔اس دوران خدمتِ خلق کے طور پر کام کر رہے مشہور شاہین ٹرسٹ نے یتیم بچی کی شادی کے لئے کھانے پینے کا پورا انتظام کیا اور اس کے علاوہ مزید کئی دیگر ضروریاتی چیزیں بھی ان کے گھر پر پہنچائی گئی۔اس موقع پر شاہین ٹرسٹ کے چیئرمین تسلیم جاوید وانی نے کہا کہ انہوں نے اس مقصد سے کام شروع کیا ہے کہ وہ پسماندہ علاقوں میں پہنچ کر غریب لوگوں کو امداد کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹرسٹ نے ابھی تک قریب 7 غریب و یتیم بچیوں کی شادی کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہیں اور اس کے علاوہ کئی بیماروں کی مالی امداد کے طورپر مدد کی ہے۔ ا س موقع پر موجود ٹرسٹ کے ممبران جن میںتوصیف احمد ملک ،مہیش منہاس ، گنئش سنگھ، شفقت کوکا و منموہن شرما شامل ہیں۔