انڈین آئل کارپوریشن کے اشتراک سے جے ایم سی کی سوچھ بھارت مہم

0
0

لازوال ڈیسک
جموںکمشنر جے ایم سی پنکج مگوترہ نے انڈین آئل کارپوریشن کے اشتراک سے نروال تا پانامہ چوک اور ریلوے اسٹیشن سوچھ بھارت کے تحت ایک صفائی مہم کا انعقاد عمل میں لایا جہاں مقامی عوام اور دوکانداروں کو سوچھ بھارت ابھیان کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔وہیں مقامی عوام اور دوکانداروں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جموں کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔اس دوران دوکانداروں کو کوڑے دان بھی فراہم کئے گئے ۔وہیں کمشنر جے ایم سی نے عوام کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گرد و نواح کی تصویریں آپ جے ایم سی کے ایپ پر ارسال کر سکتے ہیں اور شکائت بھی درج کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ایچ ایس سوڈی، سنجیو شرما ،اے کے وزیر، ڈاکٹر سلیم خان، ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر طلعت محمود و دیگران موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا