جے ایم سی اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی:پرتاپ

0
0

 

کہا تنگ نالیاں بیماریوں کو جنم دے رہی ہیں
لازوال ڈیسک
جموںیوا پنتھرس کے بینر تلے بھگوتی نگر کے باشندگان نے جے ایم سی کے خلاف ایک احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جے ایم سی اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی ہے ۔اس موقع پر ارون مہتا ضلع نائب صدر یوا پنتھرس، کپل دیو، پرتاپ سنگھ جموال ریاستی نائب صدر یوا پنتھرس و دیگران موجود تھے۔وہیں پرتاپ سنگھ جموال نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے ایم سی گلیوں اور نالیوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اور تنگ نالیاں بیماریوں کو جنم دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں گندہ پانی گھروں کے اندر داخل ہو جاتا ہے کیونکہ نالیوں کا انتظام بہتر نہیں ہے ۔موصوف نے کہا کہ نالیوں کی مرمت کی جائے اور گندگی وغیرہ کو دور کیا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا