ادھمپور میں انڈور کمپلکس جلد کھولہ جائے : منکوٹیہ

0
0

ونے شرما
ادھمپور//پینتھرز پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے سکریٹری سپورٹس کونسل سے فون پر بات کر ادھمپور انڈور کمپلکس جلد کھولنے اور مناسب کھیل کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کہا۔ اسی سلسلہ میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے منکوٹیہ نے بتایا کہ ادھمپور کے سبھاش اسٹیڈیم میں بنائے گئے انڈور سپورٹس کمپلکس کو مکمل طریقے سے تیار کر دیا گیا ہے، اور اب کھلاڑیوں کو اس کے کھلنے کا انتظار ہے۔ منکوٹیہ نے کہا کہ اس حال کو بنانے میں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے جس کے تئیں کھلاڑیوں میں کافی غصہ ہے ۔انہوں نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ رکن اسمبلی تھے تو اس حال کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا لیکن حکومت تبدیل کرنے کے بعد اس کی تعمیر کے کام میں مسلسل تاخیر ہوتی رہی ۔ منکوٹیہ نے ساتھ ہی ادھمپور میں کھیلوں کے لئے ضروری سہولت فراہم کرنے کی درخواست سیکریٹری سے کی۔منکوٹیہ نے کہا کہ نشے کو جڑ سے مٹانے کے لئے نوجوانوں کو کھیل کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے اور اس کے لئے کھیلنے کے لئے مناسب سہولیات دستیاب ہونا چاہئے ۔وہی سکریٹری سپورٹس کونسل نے بھی منکوٹیہ کا اعتماد بحال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادھمپور انڈور سپورٹس کمپلکس کو ایک ہفتے کے اندر افتتاح کر کھلاڑیوں کے لئے کھول دیں گے اور کھیلوں کے لئے مناسب سہولیات فراہم کرائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا