اڑائی کی عوام کے راشن کے معاملات پر کیا تبادلہ خیال
ریاض ملک
منڈی ایک ماہ قبل منڈی کے مختلف علاقہ جات میں راشن کارڈ فہرستوںسے لوگوں کے نام منسوخ کردیے گئے ہیں – جس کو لیکر عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین مولوی محمد فرید ملک محکمہ خوارک کے اعلی آفیسران سے ملاقی ہوئے – موصوف نے منڈی میں مختلف علاقوں کے لوگوں کی شکایات پر محکمہ خوارک کے ضلع آفیسر سے لوگوں کو درپیش مسائیل کے متعلق تبادلہ خیا کیا -وہیں انہوں نے اڑائی گاوں میں راشن کارڈ کاٹے جانے کی افواہوں کو لیکر بھی بات کی – انہوں نے بتایاکہ کچھ لوگوں کے نام ہی فہرستوں سے غائب ہوچکے ہیں اور خط افلاس سے نیچے کی زندگی بسر کرنے والے کئی لوگوں کو راشن اے پی ایل کے حساب سے مل رہاہے اور بی پی ایل کے عین مستحق ہیں – فرید ملک نے کہا محکمہ چھان بین کرکے ان لوگوں کو ان فہرستوں سے باہر کیا جائے جو بی پی ایل کے مستحق نہیں ہےں -اس ضمن میں خوراک آفیسر پونچھ نے تمام تر باتوں کو بغور سننے کے بعد موصوف کو یقین دلایاکہ گاﺅں اڑائی میں موقع پر جاکر غریب اور مستحق لوگوں کو اس زمرے میں لانے کے لئے قدام اٹھائے جائیں گے – انہوں نے کہا اس سے قبل بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ایسے افراد کی نشاندھی کرکے انتظامیہ کو رپورٹ پیش کریں گے – اس موقع پر تحصیل سپلائی آفیسر منڈی عبدالقیوم خان نے بتایاکہ لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ کسی بھی مستحق کو فہرست سے باہر نہیں کیا جائے گا۔