ماڈل ہائیر اسکنڈری اسکول کوٹرنکہ کے طلاب سراپا احتجاج

0
0

کہا اسکول میں عملے کی قلت ؛انصاف مانگنے جہاں جاتے ہیں وہاں افسران غائب ہوتے ہیں
قیوم نظامی

کوٹرنکہ سب ضلع کوٹرنکہ کے برائے نام ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول میں اسٹاف کی قلت کو لے کر طلاب نے اے ڈی سی کوٹرنکہ دفتر کے گیٹ پر کیا احتجاج طلاب نے کہاں کہ جلد اسٹاف نہیں دیا گیا تو سڑکوں پر دھرنہ دیا جائے گا .تفصیلات کے مطابق کوٹرنکہ کے گورنمینٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول میں اسٹاف کی قلت پر طلاب سخت پریشان ہیں اور اعلی حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلاب نے کءمرتبہ محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افسران سے اسٹاف کے لئے مطالبہ کیا لیکن کسی کے کان میں جوں تک نہیں رینگی جب طلاب کی بات کو نہیں سنا گیا تو بچوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ کی طرف رخ کیا جب بچے اے ڈی سی دفتر پہنچے تو وہاں سے بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا کیونکہ اے ڈی سی آپنے دفتر میں موجود نہیں تھے طلاب نے پریشان ہوکر نعرے بازی کی اور لازوال بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت پریشانی میں ڈال دیا گیا ہے ہم کریں تو کریں کیا جائیں تو جائیں کہاں اسکول میں اسٹاف کی سخت قلت ہے اور ہم یہاں اے ڈی سی کوٹرنکہ کے دفتر میں پہنچے ہیں تو یہاں بھی اے ڈی سی نہیں ہیں اب ہماری بات کو ءسننے والا نہیں ہے طلاب نے بتایا کہ امتحان قریب ہیں اور ابھی تک کچھ مضمون کے اساتذہ نہیں ہیں جس میں فزیکس .کمیشٹری .زولوجی .کمپیوٹرسائنس.اردو .اسلامک سٹڈیز کے ٹیچر نہیں ہیں اور ہم نے کچھ بھی نہیں پڑھا ہے اب ہمارے مسقبل کا ہوگا کیا ہم کیا کریں ہمارے پاس احتجاج کے بغیر کوءدوسرا راستہ نہیں ہے تحصیلدار کوٹرنکہ نے بچوں کو یقین دہانی کرواءکہ میں اعلی حکام سے بات کروں گا آپ کی بات اعلی حکام تک پہنچاو¿ں گا جس پر چند دنوں کے لئے طلاب نے انتظامیہ کو مہلت دی ہے وہیں کچھ بچوں نے آپنا نام منفی رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہمیں اسکول میں حراسمنٹ کیا جاتاہے اور ایک ٹیچر جو ہیں وہ سخت گندی گالی گلوچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اور پریشانیوں میں مبتلاکیا جارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا