پرہلاد جوشی کی سونیا سے ملاقات

0
0

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ؛اپوزیشن سے تعاون مانگا
یواین آئی

نئی دہلی مودی حکومت کے دوسرے دور اقتدار مین پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کی شروعات سے پہلے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور دو دیگر وزرا نے جمعہ کو ترقی پسند اتحاد کی لیڈر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے ایوان کے مناسب انداز میں چلائے جانے کے لئے ان کا تعاون مانگا۔ مسٹر جوشی کے ساتھ ہی پارلیمانی امور کے وزیرمملکت ارجن رام میگھوال اور وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر نے بھی محترمہ گاندھی کی رہائش گاہ 10جن پتھ جاکر ان سے ملاقات کی۔مسٹر تومر کو گزشتہ حکومت میں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کے انتقال کے بعد اس وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر کے ساتھ تقریباً 15منٹ تک چلی اس میٹنگ کے بعد مرکزی وزرا نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مناسب انداز میں چلنے کے لئے تعاون کے مطالبے کے سلسلے میں اقتدار فریق کے لوگ مختلف پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کررہے ہیں۔محترمہ گاندھی سے بھی اسی سلسلے میں ملاقات کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق،مسٹر جوشی نے عید کے دن راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر ٹی آر ابلو سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔ وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں 17ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس 17جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند 20جون کو دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کریں گے ۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 26جولائی تک چلے گا جس میں تقریباً 30میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا