آخر ہمیں کیا ہوگیا ہے؟

0
0

پرینکا نے علی گڑھ میں بچی کے قتل کو شرمناک قرار دیا
یواین آئی

نئی دہلی کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش کے علی گڑھ میں روپے کے لین دین کے تنازعہ میں ڈھائی سال کی بچی کے قتل کو غیر انسانی اور صدمہ سے دوچار کردینے والا جرم قرار دیا ہے ۔محترمہ گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ “بے قصور بچی کے ساتھ علی گڑھ میں ایک اور انسانیت سے گری ہوئی، صدمہ دینے والی اور دل کو چوٹ پہنچانے والی قتل کا ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ بچی کی ماں باپ کو اس ظلم سے جو تکلیف پہنچی اس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتیں۔ آخر ہمیں کیا ہوگیا ہے ۔”واضح رہے کہ علی گڑھ کے ٹپل قصبے میں روپے کے لین دین کے تنازعہ میں ڈھائی سال کی بچی کو بے رحمی سے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بچی کی کٹی پھٹی لاش کوڑے کے ڈھیر میں پائی گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا