بڈگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے ایک ہلاک، چار زخمی

0
0

یواین آئی

بڈگام وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے آری پانتھن علاقے میں جمعہ کے روز بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کے دروان کرنٹ لگنے سے ایک از جان جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بڈگام کے آری پانتھن علاقے میں جمعہ کے روز بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے کی وجہ سے پانچ افراد شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے ایک راستے میں ہی دم توڑ گیا۔فوت شدہ کی شناخت شکیل احمد بٹ ولد مرحوم غلام محمد بٹ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے تین کی پہچان ہلال احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ، رفیق احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ اور جاوید احمد بٹ ولد معراج الدین بٹ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکمہ کو مطلع کئے بغیر از خود ایسے خطرناک کام نہ کریں۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘جمعہ صبح کچھ لوگ بجلی کی ترسیلی لائن کی دوران زخمی ہوئے ہیں میں لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ متعلقہ محکمہ مطلع کئے بغیر اور ان سے مدد حاصل کئے بغیر ایسے خطرناک کام ہاتھ میں نہ لیں’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا