ٹویٹر نے فوج کی چنار کور کے

0
0

ٹویٹر ہینڈل کو پہلے معطل اور پھر بحال کیا
یواین آئی

سرینگرمائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے جمعہ کے روز سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور (چنار کور) کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو اچانک معطل کیا تاہم میڈیا میں اس کی خبریں مشتہر ہونے کے فوراً بعد اس کو بحال کیا گیا۔فوج کی چنار کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کی معطلی نے کشمیر اور نئی دہلی میں حکام کو ورطہ حیرت میں ڈالا تھا۔دریں اثنا چنار کور کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس کے بحال ہونے کی تصدیق کی گئی۔ٹویٹ میں کہا: ‘ٹویٹر ہینڈل اب پوری طرح فعال اور تصدیق شدہ ہے، لگاتار سپورٹ، حوصلہ افزائی اور تجاویز کے لئے ہم مشکور ہیں’۔فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ٹویٹر ہینڈل کی معطلی کو نوٹس کرنے کے فوراً بعد ٹویٹر کے ساتھ رابطہ کیا گیا اوراس حوالے سے میڈیا رپوٹس آنے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر ٹویٹر ہینڈل کو بحال کیا گیا۔تاہم یہ راز ابھی صیغہ راز میں ہی ہے کہ اس ٹویٹر ہینڈل جس کے چالیس ہزار 300 فالوورس ہیں، کو معطل کیوں کیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا