ڈوڈہ کاتعلیمی نظام!اَپر پرائمری اسکول کمرال

0
0

آٹھ جماعتوں کے لیے صرف ایک کمرہ دستیاب!
محمد اشفاق

درابشالہ گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول کمرال کی عمارت ضلع ڈوڈہ کے ناقص تعلیمی نظام کی ایک اور جھلک پیش کرتی ہے۔یہ اسکول ضلع صدر مقام سے 56 کلو میٹر کی دوری پر وقعہ ہے اور اس اسکول میں پیشتر غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباءزیر تعلیم ہیں۔ اس سکول میں 30 بچے زیر تعلیم ہیں اور انہیں پڑھانے کے لیے تین اساتذہ تعینات ہیں جو کہ انتہائی محنت اور لگن سے بچوں کو پڑھاتے ہیں لیکن عمارت کی عدم دستیابی کی وجہ سے زبردست پریشانی کے شکار ہیں ،یہ اسکول بنیادی ڈھانچے سے بالکل عاری ہے، دریوا کے صدر فرید احمد نایک نے شکایات موصول ہونے کے بعد اس اسکول کا دورہ کرنے کے بعد پریس، صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ سے جلد از جلد اس عمارت کو مکمل کرنے کی اپیل کی۔مقامی لوگوں کے مطابق اس اسکول کی سابقہ عمارت کو تعمیر کرنے کے لیے ناقص مواد کا استعمال کیا گیا تھا۔ جس، کی وجہ سے یہ عمارت خراب موسم کے دوران ٹوٹ گئی تھی اور حکام نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے محکمہ تعلیم جے عہدہ داروں سے اس عمارت کو جلد از جلد تعمیر کرنے کی مانگ کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا