’ کابینہ وزیر کا درجہ حاصل‘

0
0

ڈوبھال قومی سلامتی مشیر کے عہدے پربرقرار
یواین آئی

نئی دہلی مودی حکومت نے مسٹر اجیت ڈوبھال کو ایک بار پھر قومی سلامتی مشیر مقرر کیا ہے اور اس بار انہیں کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا ہے ۔ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان کی تقرری کومنظوری دے دی ہے اور اسے 31 مئی سے نافذ سمجھا جائے گا۔ سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ڈوبھال وزیر اعظم کی مدت کار یا اگلے حکم جو بھی مقدم ہو، تک اس عہدے پر فائز رہیں گے ۔ حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسٹر ڈوبھال کو کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا ہے ۔ مودی حکومت کے پہلے دور میں بھی وہ قومی سلامتی مشیر کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے ۔ نئی حکومت میں انہیں دوبارہ یہی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی قومی سلامتی مشیر کو کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا ہے ۔مسٹر ڈوبھال کے قومی سلامتی مشیر کے عہدے پر رہتے ہوئے ہی فوج نے اڑ¸ کیمپ میں دہشت گرد حملے کے بعد سرحد پار جا کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر محدود کارروائی کی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ فروری میں ایئر فورس نے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کے نزدیک بالاکوٹ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے انہیں منہدم کیا تھا۔ مسٹر ڈوبھال 1968 بیچ کے انڈین پولیس سروس کے افسر ہیں اور انہوں نے زیادہ تر وقت انٹلیجنس بیورو میں ہی کام کیا اور بعد میں اس کے سربراہ بھی بنے ۔ انہوں نے کافی وقت تک پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں بھی کام کیا۔ وہ پہلے پولس افسر ہیں جنہیں کیرتی چکر کے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا