دِلی کہیں ہاتھ سے نکل نہ جائے!

0
0

میٹرو ،ڈی ٹی سی بسوں میں خواتین مسافروں کو مفت سفر کرنے کی سہولت:کیجریوال
یواین آئی

نئی دہلی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو قومی دارالحکومت میں میٹرو اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ڈی ٹی سی)کی بسوں میں خواتین مسافروں کے لئے مفت سفر کا اعلان کیا ہے ۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اس منصوبے پر آنے والا سارا خرچ عام آدمی پارٹی کی حکومت اٹھائے گی۔وزیراعلی نے یہاں پریس کانفرنس میں اس منصوبے کا اعلان کیا۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی سبھی ڈی ٹی سی بسیں،کلسٹر بسیں اور میٹروں ٹرینوں میں خواتین مسافروں کو مفت سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا سفر محفوظ ہوسکے اور ان کی پہنچ ٹرانسپورٹ کے ان سبھی وسائل تک ہوسکے جن کا کرایا زیادہ ہے ۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ یہ فیصلہ کیسے اور کب نافذ کیا جائے اس کے بارے میں ایک تفصیلی تجویز بنانے کے لئے افسروں کو ایک ہفتے کا وقت دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ حکومت دو سے تین مہینوں کے اندر اس فیصلے کو نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔مسٹر کیجری وال نے کہا ہے اس منصوبہ کی وجہ سے ریاستی خزانہ کو جو نقصان ہوگا اس کی بھرپائی عام آدمی پارٹی کی حکومت کرے گی۔ یہ پوچھے جانے پر کیا اس منصوبے کا فائدہ سبھی خواتین اٹھاسکیں گی۔ مسٹر کیجری وال نے کہا کہ “ہر کسی کو سبسڈی نہیں ملے گی۔ کئی خواتین ہیں جو ٹرانسپورٹ کے ان سہولتوں پر آنے والے اخراجات اٹھاسکتی ہیں۔ ایسی خواتین کو سبسڈی کا فائدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم ایسی خاتون مسافروں کو ٹکٹ خریدنے اور سبسڈی نہیں لینے کے لئے ترغیب دیں گے تاکہ ضرورت مند خواتین اس کا فائدہ اٹھاسکیں۔انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ “اس سے پہلے ہم نے مرکزی حکومت سے کرایہ نہ بڑھانے کی درخواست کی تھی لیکن وہ (مرکزی حکومت) رضامند نہیں ہوئی۔ ہم نے بڑھے ہوئے کرایہ پر سبسڈی کا بوجھ مشترکہ طور پر اٹھانے کے لئے 50۔50 فیصد کی حصہ داری کی تجویز پیش کی تھی تاکہ کرایہ نہیں بڑھے لیکن انہوں نے اس تجویز کو ٹھکرادیا۔مسٹر کیجری وال نے کہا کہ “چونکہ اس منصوبہ پر آنے والا پورا خرچہ آپ حکومت اٹھائے گی اس لئے ہمیں اس کے لئے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت اس منصوبہ کے نفاذ سے متعلق لوگوں سے تجویز کا مطالبہ کررہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا