اوڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ماں بیٹی دم توڑ گئیں

0
0

یواین آئی

سرینگرشمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں 27 مئی کو گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید طور پر زخمی ہونے والی ماں اور بیٹی اتوار کو سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دم توڑ گئیں۔اطلاعات کے مطابق 35 سالہ پروینہ اختر اور ان کی 14 سالہ بیٹی شائستہ بانو اسپتال میں پانچ روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بالآخر اتوار کی صبح دم توڑ گئیں۔اوڑی کے لاگہامہ نامی گاﺅں میں 27 مئی کو محمد شفیع چالکو ولد عبدالدولہ چالکو کے رہائشی مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں کنبے کے سات افراد زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں کو پہلے نزدیکی اسپتال لے جایا گیا تھا اور پھر وہاں سے پروینہ اور ان کی بیٹی کو سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا تھا۔دریں اثنا شیر کشمیر انسٹی چیوٹ میں ذرائع نے بتایا کہ مہلوک ماں اور بیٹی کی لاشیں آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ان کے لواحقین کے سپرد کردی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا