’ہاتھوں کی کٹھ پتلی بنادیا‘

0
0

مودی نے الیکشن کمیشن کا وقار خاک میں ملادیا:کانگریس
یواین آئی

نئی دہلی کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی پر تمام آئینی اداروں کے وقار کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے رکن اشوک لواسا کا انکشاف اس بات کاثبوت ہے کہ کمیشن بھی مودی کے ہاتھوں کٹھ پتلی ہے ۔ کانگریس میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ کمیشن کی میٹنگوں میں مسٹرلواسا کے شامل نہیں ہونے کی وجہ ظاہر ہونے سے اس باوقار ادارہ کاوقار خاک میں مل گیا ہے ۔ انہوں نے اسے کمیشن کی تاریخ کا سیاہ دن اور جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس انکشاف سے واضح ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن مسٹر مودی کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہے ۔ مسٹر سرجے والا نے مسٹر لواسا کے انکشاف سے متعلق ایک خبر ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر لواسا نے کمیشن کی میٹنگوں میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا کو چار مئی کو خط لکھ کرشکایت کی تھی کہ کمیشن کی میٹنگوں میں اختلافی فیصلوں کو ریکارڈ نہیں کیا جاتا ہے اور ایسی میٹنگوں میں شامل ہونے کے لئے انہیں مجبور کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگوں میں اپنی بات نہیں سنے جانے سے ناراض مسٹر لواسا نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کمیشن کی میٹنگوں میں ضابطوں کو نظر انداز کرکے اختلافی فیصلے کو ریکارڈ نہیں کیا جاتا ہے تو کمیشن کی غیر جانبداری ہی ختم ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کی میٹنگوں میں اختلافی فیصلے کو ریکارڈ نہیں کرنے کا دباو مودی حکومت کا رہا ہے کیوں کہ اان میٹنگوں میں مسٹر مودی کو مثالی ضابطہ اخلاق کا قصور وار ہونے کا اختلافی فیصلہ کیا گیا تھا۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قانون 1991کے تحت کمیشن کی میٹنگوں میں اگر چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنروں کے درمیان کسی معاملے پر عدم اتفاق ہوتا ہے تو اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاسکتا ہے لیکن اختلافی فیصلے کو بھی ریکارڈ کئے جانے کا التزام ہے تاہم مودی حکومت نے اس التزام کی اہمیت ہی ختم کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے مسٹر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ کے خلاف لوک سبھا الیکشن کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گیارہ شکایتیں درج کرائیں لیکن کمیشن نے ان شکایتوں پر توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ کمیشن جب اپنی میٹنگوں میں مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی جوڑی کو ان شکایتوں میں کلین چٹ دینے میں مصروف تھی اسی دوران مسٹر لواسا نے کئی مواقع پر کمیشن کے فیصلوں سے عدم اتفاق کیا لیکن ان کے عدم اتفاق کو ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ مسٹر سرجے والا نے الزام لگایا کہ مسٹر لواسا کے اختلافی ووٹ کو کمیشن کی میٹنگوں کی تفصیلات میں اس لئے درج نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ انہوں نے مسٹر مودی کو نوٹس جاری کرنے کے لئے کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس انکشاف کے بعدالیکشن کمیشن کا وقار پوری طرح خاک میں مل گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی نے صرف الیکشن کمیشن جیسے باوقار ادارہ کو ہی تباہ نہیں کیا بلکہ اس نے سپریم کورٹ تک میں مداخلت کی ہے جس کی وجہ سے ججوں نے عوام میں جاکر بیان دئے ۔ اسی طرح سے مودی حکومت کی بڑھتی مداخلت کی وجہ سے ریزرو بینک کے گورنر نے بھی استعفی دیا۔ سی بی آئی کے کام کاج پر دباو بنانے کے لئے اس کے ڈائریکٹر کوہٹایا گیا اور سی وی سی کو کھوکھلی رپورٹ دینے کے لئے مجبور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کڑی میں اب الیکشن کمیشن کا وقار بھی خاک میں مل گیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا