گاﺅ رکھشک مہم شروع کرنے والے اب شکست کا مز ہ چکھیں : جی اے میر

0
0

بھدوارہ شہری ہلاکت پر کانگریس کی مذمت ، مجرموں کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ

لازوال ڈیسک

سرینگرپردیش کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے بھدروہ میں شہری ہلاکت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ گاﺅ رکھشک مہم شروع کرنے والے اب جموں و کشمیر میں شکست کا مزہ چکیں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ بھدرواہ شہری ہلاکت سے یہ بات صاف ہوئی ہے کہ بی جے پی نے مذہبی منافرت کا جنگ شروع کیا ہے ۔ انہوں گورنر انتظامیہ سے معاملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور گرفتار کرکے مثالی قانونی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پردیش کانگریس کے ریاستی صدر غلام حمد میر نے جمعہ کو خطہ چناب کے بھدرواہ میں پیش آئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قعے میں ملوث مجرمو ں کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے میرنے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں گاﺅن رکھشک کی مہم شروع کرنے والے آر ایس ایس اب جموں کشمیر میں اپنی شکت کا مزہ چکیں گے ۔ میر نے کہا زعفرانی جماعت کا ڈوائڈ اینڈ رول کے علاوہ مذہبی منافت پھیلانا ان کا ایجنڈا ہے جو پورے ملک میں انہوں نے پھیلایا ہے۔مپردیش کانگریس صدر نے ملک کے تمام سیکولر سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اورآر ایس ایس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے وہ کانگریس کا ساتھ دیں ۔میر نے کہا کہ گاﺅ رکھشکوں کی مہم کو اار ایس ایس نے شروع کی ہے جس کو پورے ملک خاص کر جموں کشمیر نے شکست دیا ہے جنہوں ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی ے منافرت پھلانے والے ایجنڈے کے باوجدمذہبی ہم اہنگی کو اپنائے رکھا ہے ۔میر خطہ چناپ کے بھدوراہ علاقے میں گاﺅ رکھشکوں کے ہاتھوں50سالہ شہری کی ہلاکت پر بصرہ کر رہے تھے اانہوں نے قیمتی انسانی جان کے زیاں کو انتہائی بد قسمتی قرار دیا۔جو واقعی قابل مذمت اورشرمناک ہے انہوں گورنرانتظامیہ سے مجرم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی مانگ کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا