قتل کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: ضلع مجسٹریٹ

0
0

یواین آئی

جموں ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ ڈاکٹر ڈائفوڈ ساگر نے کہا کہ بھدرواہ قصبے میں شہری کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات اور ملوثین کے خلاف کارروائی میں کوئی لاپرواہی نہیں برتی جائے گی۔واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ میں فرقہ وارانہ فسادات کے لئے حساس بھدرواہ قصبہ میں مبینہ گﺅ رکشکوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے ایک کو زخمی کردیا ہے۔ قصبہ میں شدید کشیدگی کا سبب بننے والا یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو پیش آیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ جو جمعرات کی علی الصبح سے بھدرواہ میں خیمہ زن ہیں، نے نامہ نگاروں کے ایک گروپ کو بتایا ‘میں لوگوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ قتل کے اس واقعہ میں کوئی بھی فرقہ وارانہ پہلو شامل نہیں ہے۔ مجرم مجرم ہوتا ہے۔ تحقیقات میں کوئی لاپرواہی نہیں برتی جائے گی۔ ملوثین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی’۔انہوں نے کہا ‘کل رات کو دو بجے بھدرواہ میں ایک قتل کی وجہ سے جمعرات کی صبح امن و قانون میں خلل پیدا ہوا۔ پولیس تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے’۔ڈاکٹر ڈائفوڈ ساگر نے کہا کہ قصبہ میں صورتحال پوری طرح سے قابو میں ہے۔ ان کا کہنا تھا ‘کچھ گروہوں کی طرف سے یہاں پتھراﺅ بھی ہوا۔ انتظامیہ کی طرف سے جمعرات کی صبح سات بجے کرفیو کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔ کرفیو کے نفاذ کے ساتھ ہی دفعہ 129 سی آر پی سی کے تحت قصبہ میں نیم فوجی دستے تعینات کئے گئے۔ صبح آٹھ بجے صورتحال قابو میں آنا شروع ہوگئی۔ اس وقت صورتحال پوری طرح سے قابو میں ہے۔ میت کو سپرد خاک کیا جاچکا ہے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا