’رکھشک کی خستہ حالت دیکھئے‘

0
0

راجندرا کمار کا پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کی حالت پر تشویش کا اظہار
یواین آئی

سری نگرجموں کشمیر کے سابق پولیس سربراہ کے راجندرا کمار نے جموں کشمیر پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کی خستہ حالت پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر جس میں پولیس کی ایک خستہ حال بلٹ پروف گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے، کو شیئر کرتے ہوئے سابق پولیس سربراہ نے کہا کہ اقتصادی بحران اور اہم سازوسامان کے حصول میں تاخیر جموں کشمیر پولیس کی آپریشن صلاحیت کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے لکھا ‘مہیندار رکھشک بلٹ پروف گاڑی جو جموں کشمیر پولیس کے لئے جنگجو¶ں اور سنگ بازوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے، کی خستہ حالت دیکھئے، فنڈ بحران اور ضروری سازسامان کے حصول میں تاخیر جموں کشمیر پولیس کی آپریشن صلاحیت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا