چین ،کرگستان ،تاجکستان کے علاوہ ٹریک ٹو پر سرگرمیاں شروع
اے پی آئی
سر ینگربھارت پاکستان کے درمیان برف پگلنے کشیدگی کم ہونے اور دونوں ملکوں کے مابین بات چیت شروع ہونے کے امکانات اس وقت ر وشن ہوئے جب کرگستان میں منعقد ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے حاشئے پر پاک بھارت وزراءخارجہ کے مابین میٹنگ منعقد کرانے کے سلسلے میں سفارتی سطح پرسرگرمیاں شروع ہوئی پاکستانی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصد یق کی کہ شنگہائی کارپوریشن کے دوران پاک بھارت وزرائع کے مابین میٹنگ منعقد ہونے کے امکانات کوخا ر ج نہیں کیا جاسکتاہے تا ہم دونوںممالک کے مابین پہلے سے میٹنگ کاکوئی ایجنڈا نہیں ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق برصغیرکے دو بڑے ملکوں بھارت پاکستان کے مابین کشیدگی تناو¿ کا ماحول کم ہونے کے امکانات اس وقت پید اہوئے جب کرگستان میں منعقد ہونے والی 21-22مئی کوشنگہائی کارپوریشن آرگنائزیشن کی دوروزہ میٹنگ کے دوران پاک بھارت وزراءخارجہ کے مابین میٹنگ منعقد کی جارہی ہے اور اسلسلے میں سفارتی سرگرمیاں شدو مدسے جاری ہے جبکہ کرگستان ،تاجکستان ،چین ،شنگہائی کانفرنس کے دوان پاک بھارت وزراءخارجہ کے مابین میٹنگ منعقد کرانے کے سلسلے میں سرگرمی کے ساتھ اپنا رول ادا کررہے ہے ۔شنگہائی کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ سشماسوراج بھارتی وفد کی قیادت کریگی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کر رہے ہے ۔پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق شنگہائی کارپوریشن آرگنائزیشن کی دو رزہ میٹنگ کے دوران حاشئے پربھارت پاکستان وزراءخارجہ کے درمیان میٹنگ کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتاہے تاہم دونوں ملکوںکے وزراءخارجہ کے درمیان میٹنگ منعقد کرانے کے سلسلے میں پہلے کوئی ایجنڈا تشکیل نہیں دیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ ستمبر 2018میںاقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے دورون پاک بھار ت وزراءخارجہ کے درمیان میٹنگ پہلے سے طئے تھی تاہم شوپیاںمیں تین پولیس اہلکاروں کی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد بھارت نے وزراءخارجہ کے درمیان ملاقات کویہ کہتے ہوئے منسوخ کردیا کہ گولی اور بولی ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتی ہے اور جب تک نہ پاکستان عسکریت پسندوںکی عیانت کرنا بند کرے اور دراندازی کو روکنے کیلئے سختی کےساتھ اقدامات اٹھائے گااور بھار ت کے خلا ف شروع کی گئی در پردہ جنگ ختم کردے گاتب تک پاکستان کےساتھ کسی بھی طرح کی با ت چیت نہیں ہوسکتی ہے ۔14فروری کو لیتہ پورہ اونتی پورہ میں فدائین حملے کے بعدبھارت پاکستان کے درمیان کشیدگی میں حدسے زیادہ اضافہ ہو اہے جس کے نتیجے میں دونوںممالک کے درمیان سرکاری سطح پربات چیت کے امکانات تقریباً ختم ہو کررہ گئے ہیں ۔شنگہائی کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے وزراءخارجہ کے درمیان میٹنگ منعقد کرانے کے سلسلے میں ٹریک ٹوسطح پربھی سرگرمیں شدو مدسے جاری ہے ۔