چیھلہ ڈھانگری کی عوام سڑک پر رکے کام کے خلاف سراپا احتجاج

0
0

دن بھر گاڑیوں کی آمد و رفت رہی مفلوج : انتظامیہ نے دی سوموار کو کام دوبارہ شروع کرنے کی یقین دہانی
ظہیر عباس/وسیم حیدری

منڈی تحصیل منڈی کے علاقہ چیھلہ ڈھانگری کی عوام نے منڈی صدر مقام تحصیل کمپلیکس کے باہر انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف زیر تعمیر سڑک پر عرصہ دراز سے رکے کام کو لے کر احتجاج کیا جس دوران سراپا احتجاج لوگوں نے منڈی پل کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے گھنٹوں تک بند رکھا اور اس وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا – واضح رہے کہ اعظم آباد سے چیھلہ ڈانگری چار کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام محکمہ تعمیرات عامہ نے چھ سال قبل شروع کیا تھا جس میں سے قریباً تین کلو میٹر سڑک پر کام پہلے سے ہی کیا گیا ہے مگر باقی بچی سڑک کی تعمیر ابھی تک نہیں ہو سکی – سرکاری ذرائع کے مطابق اس پر محکمہ جنگلات کام کرنے نہیں دے رہا ہے جبکہ علاقہ کے لوگوں کے مطابق محکمہ جنگلات نے سڑک کی تعمیر کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے مگر محکمہ سڑک کی تعمیر کا کام شروع نہیں کر رہا ہے۔ احتجاج منسوخ کرانے کی غرض سے ابتدا± میں تحصیلدار منڈی جاوید اقبال کے ساتھ اسٹیشن ہاو¿س آفیسر راجندر سنگھ رکوال نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اعلیٰ حکام تک ان کی بات پہنچائیں گے لیکن عوام ان کی یقین دہانی پر مطمئن نہیں ہوئی جس کے بعد اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شیراز ملک بھی لوگوں سے بات کرنے پہنچے لیکن عوام نے ان سے بات نہیں کی جس کے بعد انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لئے آرمڈ فورس کا دستہ بھی بلوا لیا مگر اس کو استعمال کرنے سے قبل ہی لوگوں نے تحصیلدار اور ایس ایچ او کے کہنے پر احتجاج منسوخ کیا اور ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر پونچھ اعجاز بٹ ایکس ای این اے ای ای پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ تحصیلدار منڈی اور ایس ایچ او نے ڈاک بنگلو منڈی میں لوگوں سے تفصیلاً بات کی جس کے بعد عوام کو یقین دہانی کروائی گئی کہ اتوار کو اس سڑک کا کام دوبارہ شروع کر دیا جائے گا – اس حوالے سے سائرہ میر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی چھیلہ ڈھانگری کی عوام سڑک جیسی سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ سے اس علاقہ میں بسے لوگ ہر طرح کی سہولت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے چیھلہ ڈھانگری کا تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور ملازمین سڑک نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہی سکولوں میں جاتے ہیں اور نہ ہی محکمہ صحت کا علاقہ میں کوئی بہتر انتظام ہے انہوں نے سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ سڑک سیاست کا شکار ہوئی ہے – ان کا کہنا تھا کہ ان کے سراپا احتجاج ہونے کا مقصد ہے کہ ضلع انتظامیہ ان کی مسائل کا ازالہ کرے – اس سلسلہ میں جب ایکس ای این محکمہ ترقیاتی عامہ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ محکمہ متعدد معاملات کی وجہ سے سڑک پر کام نہیں کر پا رہا تھا لیکن اب تمام مسائل کو ضلع و تحصیل میجسٹریٹ نے حل کر لیا ہے جس کے بعد سوموار کو سڑک کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا