بسنت گڑھ کے پرلاچکال سے بلوتا جانے والی سڑک پل سے محروم

0
0

اسکولی بچوں کو جان جوکھم میں ڈال کر دریا پار کرنا پڑتا ہے ،انتظامیہ خاموش تماشائی
نریندر سنگھ ٹھاکر

ادھمپور//ضلع ادھمپور کی تحصیل بسنت گڑھ میں پرلا چکال سے بلوتا کی طرف جانے والی پی ایم جی ایس وائی سڑک پر ایک پل نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر نالے پار کرنا پڑتا ہے۔ لیکن انتظامیہ چین کی نیند سوئی ہوئی ہے جس سے آئے دن کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ بتا دیں کے کئی بار جب نالے میں پانی زیادہ بڑھ جاتا ہے تو اسکولی بچوں کو جے سی بی کے اوپر اٹھا کر نالہ پار کروایا جاتا ہے وہی محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے قریب پانچ سال پہلے اس سڑک اور پل کا کام شروع کرکے چھوڑ دیا۔جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک اور پل کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کی جائے تاکہ یہاں کی عوام کو نہایت دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسی معاملے کو لے کر جب نمائندہ کی بات اےس ڈی ایم بسنت گڑھ سے سے ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے اس کا پتہ نہیں تھا لیکن اب آپ ذریعے مجھے اس معاملے کا پتہ چلا ہے تو میں جلد ہی اس معاملے کی منصفانہ تحقیقات کروں گا اور اس صورت میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی اےس ڈی ایم بسنت گڑھ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس سڑک اور پل کا کام جلد شروع کئے جانے کی کوششیں کی جائیں گی جس سے مقامی لوگوں کو آرہی مشکلات سے نجات ملے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا