سرینگر کے شہر خاص میں جھڑپیں، 6 نوجوان زخمی

0
0

یواین آئی

سری نگرجموں کشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شہرخاص کے نوہٹہ علاقے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سیکورٹی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں نصف درجن سے بھی زیادہ نوجوان زخمی ہوئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد نوجوانوں نے نوہٹہ میں واقع جامع مسجد کے باہر تعینات سیکورٹی فورسز پر سنگ باری کی۔انہوں نے بتایا کہ فورسز نے سنگ باری کرنے والے نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کے لئے اشک آور گیس کے گولے بھی داغے اور مبینہ طور پر پیلٹ بندوقوں کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں نصف درجن نوجوان زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق زخمی نوجوانوں کو پیلٹ لگے ہیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک طرفین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا