جموںوکشمیر بینک لوگوں کو راحت دینے کیلئے وعدہ بند :چیئرمین پرویز احمد

0
0

کولگام ضلع کا دورہ کیا ، دو بینک اور دو اے ٹی ایم اور ثقافت سینٹر کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک

سرینگرجموںوکشمیر بینک کے چیئرمین نے کولگام کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر بینک برانچوں کا افتتاح کیا۔ چیئرمین موصوف نے سید محمد حسین سمنانی ؒ کے درگاہ پر بھی حاضری دی اور وہاں پر اُنہیں دستار بندی کی گئی۔ چیئرمین نے اس موقع پر کہاکہ جموںوکشمیر بینک لوگوں کو راحت دینے کیلئے وعدہ بند ہے۔جموںوکشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد نے سنیچر کے روز ضلع کولگام میں دو بینک برانچوں اور دو اے ٹی ایموں کا افتتاح کیا۔چیئرمین موصوف نے کولگام میں معروف ولی کامل حضرت سید محمد حسین سمنانی ؒ کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی اس موقع پر خدامان زیارت نے چیئرمین موصوف کا والہانہ استقبال کیا اور دستار بندی کی۔ بینک چیئرمین نے آستانہ عالیہ میں فیسل ٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ نمائندے کے مطابق بینک چیئرمین پرویز احمد نے کولگام کے گوپال پورہ اور نیلو علاقوں میں قائم نئے بینک برانچوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کولگام ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود اور اوقاف کمیٹیوں سے وابستہ ممبران نے چیئرمین موصو ف کے ساتھ ملاقات کی اور اُن کے کام کاج کو خوب سراہا ۔ چیئرمین نے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کہاکہ جموںوکشمیر بینک سماج کے ہر طبقے کو راحت دینے کیلئے وعدہ بند ہے۔ انہوںنے کہاکہ دستکاروں کو راحت دینے کیلئے بینک نے حال ہی میں نئی اسکیموں کو رائج کیا جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔ چیئرمین موصوف نے کولگام کے وقے علاقے میں کروڑوں روپیہ سے بنے ”ثقافت سینٹر “ کی سنگ بنیاد ڈالی۔ انہوںنے کہاکہ اس سینٹر میں مختلف ہنروں سے وابستہ دستکاروں کو جدید ٹیکنیک سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ثقافت سینٹر پر مختلف ہنروں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا اور اُنہیں جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ثقافت سینٹر نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں دستکاروں کا آگاہ کرئے گا بلکہ جو بھی وہ چیزیں بنائیں گے اُن کو جموںوکشمیر بینک ہی فروخت کرئے گا تاکہ دستکاروں کو وقت پر اپنی مزدوری مل پائیں۔ جموںوکشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بینک کی جانب سے لوگوں کو راحت دینے کیلئے مختلف سطحوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ چیئرمین موصوف کے مطابق بینک غریبوں ، کسانوں ، میوہ بیوپاریوں ، دستکاروں کو راحت دینے کیلئے وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں مختلف سطحوں پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ بینک چیئرمین نے کہاکہ جس طرح سے جنوبی ضلع کولگام میں اُنہیں لوگوں نے پیار دیا وہ سراہنا کے قابل ہے۔ انہوںنے کہاکہ کولگام ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کے دوران ہر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے اُن کا والہانہ استقبال کیا اس کیلئے میرے پاس الفاظ ہی نہیں کہ میں اُن کا شکریہ ادا کروں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا