شاراپووا اٹالین اوپن سے دستبردار

0
0

یو این آئی
روم، ´// پانچ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن روس کی ماریا شاراپووا کندھے میں چوٹ کی وجہ سے آئندہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئی ہیں۔دنیا میں 28 ویں رینکنگ کی شاراپووا جنوری میں روس کے سینٹ پیٹرز برگ میں کندھے کی ہی چوٹ کے بعد ٹورنامنٹ سے ہٹ گئی تھیں اور اس کے بعد سے انہوں نے کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا ہے ۔روسی اسٹار نے فروری میں بتایا تھا کہ وہ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے گزشتہ کافی عرصے سے برسرپیکار رہی ہیں۔ گزشتہ سال انہیں کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اگرچہ شاراپووا سرجری کے بعد فٹ ہو گئی تھیں لیکن انہیں اب بھی درد کی شکایت ہیں۔شاراپووا کی جگہ اہم ڈرا میں سلوواکیہ کی وکٹوریہ کزمووا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کوالیفائنگ کزمووا کی جگہ سوئٹزرلینڈ کی گولبک کو دی گئی ہے ۔سابق نمبر ایک کھلاڑی شاراپووا سال 2011، 2012 اور 2015 میں اٹالین اوپن کا خطاب جیت چکی ہیں۔ گزشتہ سال وہ سیمی فائنل تک پہنچی تھیں لیکن رومانیہ کی سمونا ہالیپ سے ہار گئی تھیں۔ حالانکہ انہیں ٹورنامنٹ سے ہٹنے پر درجہ بندی پوائنٹس کا نقصان نہیں ہو گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا